Friday, 29 March 2024, 07:43:52 pm
مسجد الحرام میں نماز جنازہ کے لیے خصوصی مصلی تیار
November 18, 2020

 

مسجد الحرام میں نماز جنازہ کے لیے خصوصی مصلی تیار کر لیا گیا۔سعودی ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے حرم شریف انتظامیہ کے ترجمان جہاد العتیبی نے بتایا کہ کورونا وائرس کے بحران کی وجہ سے مسجد الحرام میں ایس او پیز ضوابط کے تحت نماز جنازہ کے لیے خصوصی مصلی تیار کیا گیا ہے جس میں سینیٹائزنگ آلات کی تنصیب، ماسک اور ٹشو پیپر کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ خصوصی مصلی کی جگہ کو ہر وقت جراثیم سے پاک رکھنے کے لیے سینیٹائزنگ کے آلات کام کرتے رہیں گیاور صفائی کا کام ہوتا رہے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ مصلی میں نماز پڑھنے والے ماسک کے بغیر داخل نہیں ہوسکتے تاہم احتیاطی طور پر یہاں ماسک اور سینیٹائزر بھی رکھے گیے ہیں۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.