Saturday, 20 April 2024, 04:45:17 am
پاکستان نے بھارتی وزیرخارجہ کے بے بنیادالزامات یکسرمسترد کردیئے
November 18, 2019

File Photo

پاکستان نے بھارت کے وزیرخارجہ کی جانب سے ایک فرانسیسی اخبارکودیئے گئے انٹرویو اور بعض دوسرے نیوزچینلز سے گفتگومیں اُن کے بے بنیادالزامات یکسرمسترد کردیئے ہیں۔دفترخارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہاکہ یہ بے بنیاداورجھوٹے الزامات بھارت کے مخصوص معاندانہ طرزعمل اوربھارتیہ جنتاپارٹی کی حکومت کی جانب سے پاکستان کے خلاف بھرپور الزام تراشی کی مہم کاحصہ ہیں۔انہوں نے کہاکہ یہ بات افسوسناک ہے کہ آرایس ایس اوربی جے پی کی انتہاپسندی پرمبنی سوچ کی اجارہ داری ا ورمقبوضہ جموں کشمیرمیں جاری انسانیت سوزمظالم سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانے کے لئے اعلیٰ بھارتی حکام دہشت گردی کے معاملے اورمقبوضہ جموں وکشمیرکی صورتحال سے متعلق مسلسل من گھڑت کہانیاں بناتے رہتے ہیں۔ترجمان نے کہاکہ بھارتی کمانڈرکلبھوشن یادیو،بھارت کی جانب سے پاکستان میں دہشتگردی کرانے کامنہ بولتاثبوت ہے۔انہوں نے کہاکہ اسی طرح بھارت کی بوکھلاہٹ اس حقیقت سے بھی عیاں ہے کہ وہ گزشتہ کئی دہائیوںسے مقبوضہ کشمیرمیں جاری اپنی ریاستی دہشت گردی کے باوجودکشمیریوں کی پُرامن آوازوں اورحق خودارادیت کے اُن کے مطالبے کودبانے میں ناکام رہاہے جس کاوعدہ اُن سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں میں کیاگیاہے۔

انہوں نے کہاکہ بھارت حکومتی سرپرستی میں اپنی ہی اقلیتوں کے خلاف نفرت کاپرچار اور نفرت پرمبنی جرائم کامکمل آزادی سے ارتکاب کرنے والوں کے لئے ایک مستقل محفوظ پناہ گاہ ہے۔انہوں نے مقبوضہ کشمیرمیں صورتحال معمول پرآنے سے متعلق بھارتی وزیرکے جھوٹے دعوے کے حوالے سے کہاکہ سوال یہ ہے کہ یہ صورتحال دنیا کوکیوں نظرنہیں آرہی؟ترجمان نے کہاکہ بھارت اس سچائی سے راہ فراراختیارنہیں کرسکتا کہ اس کی حکومت کی پشت پناہی میں ہونے والے مظالم سے کشمیری عوام کے عزم اورغیرمتزلزل جذبے کو دبایانہیں جاسکتا۔انہوں نے بھارت کومشورہ دیا کہ وہ پاکستان کے خلاف اپنے جنگی جنون اورحقائق کے مسلسل انکارکی اپنی روش ترک کرے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان سرحد پاردہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے اور وہ خطے اور دنیاکے دوسرے حصوں میں امن اورخوشحالی کے فروغ کے لئے علاقائی اورعالمی سطح پر ہونیوالی کوششوں میں تعمیری کرداراداکرتارہے گا۔(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.