Thursday, 25 April 2024, 10:16:05 pm

مزید خبریں

 
وادی کشمیراورجموں ریجن میں بھارت کاغیرقانونی محاصرہ مسلسل 106 ویں روزجاری
November 18, 2019

 مقبوضہ کشمیر  میں وادی کشمیر اور جموں ریجن کے علاقوں میں بھارت کی طرف سے غیرقانونی محاصرہ آج  مسلسل 106 ویں روز بھی جاری ہے۔

 اگرچہ مقبوضہ علاقے کے بیشتر حصوں میں سخت پابندیوں میں  نرمی کی گئی ہے تاہم خصوصاً وادی کشمیر او ر جموں و لداخ کے مسلمان اکثریتی علاقوں میں صورتحال بدستور سنگین ہے۔

 انٹر نیٹ اور پری پیڈ سیلولر نیٹ ورکس پر مکمل پابندی ہے جبکہ دفعہ 144 کے تحت پابندیاں بدستور نافذ ہیں۔

 مقبوضہ علاقے کے عوام تعلیمی اداروں اور دفاتر سے غیر حاضر رہ کر بھارت کے یکطرفہ اقدامات کے خلاف خاموش احتجاج کررہے ہیں۔

 بھارت کی اطلاعات و نشریات کی وزارت نے کشمیر کے کیبل آپریٹرز کوہدایت کی ہے کہ وہ پاکستان، ایران، ترکی اور ملائیشیا کاکوئی بھی چینل نہ دکھائیں۔

ادھر جموں ریجن کے علاقے اکھنور میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں بھارتی فوج کا حوالدار ہلاک اور دو اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔

 ضلع جموں کےعلاقےPallanwalla اکھنور میں بھارتی فوج کی گاڑی بارودی سرنگ سے اس وقت ٹکرائی جب اہلکار علاقے میں گشت پر مامور تھے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.