Thursday, 25 April 2024, 11:28:42 am
مریضوں کوعلاج کی بین الاقوامی معیار کی سہولتیں فراہم کرنا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے:ڈاکٹر یاسمین راشد
November 18, 2019

پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ مریضوں کوعلاج معالجے کی بین الاقوامی معیار کی سہولتیں فراہم اور سرکاری ہسپتالوں کو جدید خطوط پر استوار کرنا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے یہ بات آج لاہور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں راولپنڈی ڈویژن کے سرکاری ہسپتالوں میں ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کاجائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے راولپنڈی ڈویژن میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر سرکاری ہسپتالوں کی توسیع ناگزیر ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.