Wednesday, 24 April 2024, 03:21:29 pm
مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی افواج خواتین کی بے حرمتی کو ہتھیارکے طورپراستعمال کررہی ہیں:صدر
November 18, 2019

File Photo

صدرڈاکٹرعارف علوی نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی افواج خواتین کی بے حرمتی کو ہتھیارکے طورپراستعمال کررہی ہیں جس کی انسانی حقوق کے ادارے ہیومن رائٹس واچ نے بھی اپنی ایک رپورٹ میں نشاندہی کی ہے۔صدرنے اپنے ٹوئیٹراکائونٹ پرایک بھارتی ٹی وی پروگرام کاحوالہ دیا جس میں بھارتی ریٹائرڈ فوجی افسرایس پی سنہااوربھارتیہ جنتاپارٹی کے ایک رہنمانے کشمیری خواتین کی بے حرمتی کا بے شرمی سے دفاع کیا۔ڈاکٹرعارف علوی نے مقبوضہ کشمیرکی خواتین کی بدقسمتی پرافسوس ظاہرکرتے ہوئے کہاکہ مقبوضہ وادی میںا یسے مردمکمل آزادی کے ساتھ اپنے اختیارات کاغلط استعمال کررہے ہیں۔پروگرام کے دوران شرکاء اورخاتون میزبان کودیکھاجاسکتاہے جو ایس پی سنہا کے شرمناک بیان کی مذمت کرتے ہوئے ان کے خلاف نعرے لگارہے تھے۔ہیومن رائٹس واچ نے'' کشمیرمیں بھارت کی خفیہ فوج اورکشمیرمیں ڈھائے جانے والے مظالم کے نئے طریقے'' کے موضوع پراپنی رپورٹ میں کہا کہ بھارتی قابض افواج بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے گھنائونے جرائم میں ملوث ہیں۔انہوں نے کہاکہ عدالتی اورطبی حکام نے جرائم کی نوعیت کاتعین کرنے کے لئے کبھی بھی ایسے واقعات کی تحقیقات نہیں کرائیں۔(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.