Thursday, 25 April 2024, 04:24:03 pm
حکومت نے معیشت درست سمت میں گامزن کرنے کیلئے مشکل فیصلے کئے:وزیر خارجہ
November 18, 2019

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہاہے کہ حکومت اقتصادی سفارتکاری پرتوجہ مرکوزکررہی ہے اور بیرون ملک تعینات پاکستانی سفارتکاروں کو ہدایت کی کہ وہ ملک میں سرمایہ کاری لانے میں موثرکرداراداکریں۔ملتان میں تاجروں کی جانب سے اپنے اعزازمیں ایک تقریب میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے کئے گئے موثراقدامات کے مثبت نتائج برآمدہوناشروع ہوگئے ہیں اوراقتصادی صورتحال میں روزبروزبہتری آرہی ہے۔شاہ محمودقریشی نے کہاکہ جب تحریک انصاف کی حکومت نے اقتدارسنبھالاتوملک کو بجٹ اور تجارتی خسارے کاسامناتھا اورسٹاک مارکیٹ کی صورتحال بھی غیرتسلی بخش تھی۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے معیشت کودرست سمت میں گامزن کرنے کے لئے مشکل فیصلے کئے جن کے نتیجے میں تاجربرادری کوبھی بعض مشکلات کاسامناکرناپڑا۔تاہم انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت تاجروں کوزیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کریگی کیونکہ قومی معیشت کے استحکام کے لئے اُن کاکردارناگزیرہے۔(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.