Thursday, 18 April 2024, 09:19:57 pm
مائیکروسافٹ کمپنی کا مختلف تکنیکی منصوبوں میں پاکستان کیساتھ اشتراک پر رضامندی کا اظہار
October 17, 2020

مائیکروسافٹ کمپنی نے مختلف تکنیکی منصوبوں میں پاکستان کے ساتھ اشتراک پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

یہ یقین دہانی پاکستان میں مائیکروسافٹ کے کنٹری ڈائریکٹرشہزادخان نے اسلام آباد میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اورٹیلی مواصلات کی وزارت کے سیکرٹری شعیب احمدصدیقی کے ساتھ ملاقات کے دوران کرائی۔انہوں نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں اقدامات اورتعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا ملاقات کے دوران اس بات پراتفاق کیاگیاکہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے سہولیاتی مراکز، کمپیوٹرائزڈ اعدادوشمارجمع کرنے کی سہولتوں اورتربیتی پروگراموں میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کئے جائیں گے۔مائیکروسافٹ کمپنی کے کنٹری ڈائریکٹرنے آئی ٹی اورٹیلی کمیونیکیشن کی وزارت کی طرف سے ڈیجیٹل پاکستان کے تصور کے تحت ملک میں ڈیجیٹل سہولتوں کی فراہمی کاعمل تیز کرنے کے لئے کئے گئے اقدامات کوسراہا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.