Wednesday, 25 November 2020, 06:45:06 pm
قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ:فائنل آج خیبرپختونخوا اور سدرن پنجاب کے درمیان کھیلاجائیگا
October 18, 2020

راولپنڈی میں قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ کا فائنل آج (اتوار) خیبرپختونخوا اور سدرن پنجاب کے درمیان کھیلاجائیگا۔

میچ رات ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔
اس سے پہلے راولپنڈی میں رات دوسرے سیمی فائنل میں خیبرپختونخوا نے سندھ کو آٹھ وکٹوں سے ہرادیا۔
پہلے کھیلتے ہوئے سندھ کی ٹیم 142رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔
جواب میں خیبرپختونخوا نے مطلوبہ ہدف 14.5اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔
خیبرپختونخوا کے محمد رضوان کو 50گیندوں پر 67رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
پہلے سیمی فائنل میں سدرن پنجاب نے ناردرن کو سات وکٹوں سے ہرادیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.