Friday, 19 April 2024, 03:25:08 am
قوم کورونا مریضوں کی بڑھتی تعداد کے تناظر میں احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کرے، صدر
October 18, 2020

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے قوم پر زوردیا ہے کہ وہ ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی بڑھتی تعداد کے تناظر میں احتیاطی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کرے۔

 ایک ویڈیو پیغام میں صدر نےکہا کہ ہم نے اس وبا کے خلاف بڑی حد تک جنگ جیت لی ہے اور امید ہے کہ جلد اس پر مکمل طورپر قابو پالیا جائے گا۔

 انہوں نے مساجد اور بازاروں میں ماسک پہننے اور سماجی فاصلہ رکھنے کی ضرورت پر زوردیا تاکہ پاکستان میں کورونا وائرس کا مکمل خاتمہ کیا جاسکے۔

 انہوں نےکہا کہ حکومت کی سمارٹ لاک ڈاون پالیسی کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.