Thursday, 28 March 2024, 05:47:22 pm
ترکی کا شمالی شام سے کُرد فورسزکو انخلاء کی مہلت دینےکیلئے جنگ بندی پراتفاق
October 18, 2019

ترکی نے شمالی شام سے کُرد فورسز کوانخلاء کی مہلت دینے کے لئے جنگ بندی پراتفاق کیاہے۔

یہ اتفاق رائے امریکہ کے نائب صدرمائیک پینس اورترکی کے صدر رجب طیب اردوان کے درمیا ن انقرہ میں ملاقات میں ہوا۔

انقرہ میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مائیک پینس نے کہاکہ آئندہ پانچ روز کے دوران ترکی شمالی شام میں کوئی فوجی کارروائی نہیں کرے گا اور اس دوران امریکہ ترکی اورشام کے درمیانی سرحدی علاقے سے کُرد فورسز کے انخلاء میں سہولت فراہم کرے گا۔

اُدھرترکی کے صدررجب طیب ا ردوان نے ایک ٹوئیٹ میں کہاکہ امریکہ کے ساتھ مشترکہ کوششوں سے امن واستحکام کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔اس سے قبل فریقین نے شام کے شمال مشرقی حصے میں ترکی کی فوجی کارروائی روکنے پراتفاق کیاتھا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.