Thursday, 25 April 2024, 12:56:34 pm
ہرشہری کواحتجاج کاحق حاصل ہے لیکن اسے قانون کی خلاف ورزی نہیں کرنی چاہیے، فواد
October 18, 2019

فائل فوٹو

سائنس اورٹیکنالوجی کے وزیرچودھری فواد حسین نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے ہائوسنگ کے شعبے میں شروع کئے جانے والے منصوبے سے ملک میں روزگارکے ہزاروں مواقع پیدا ہوں گے۔

انہوں نے ایک نجی نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکومت ایسا ماحول پیدا کرنے پر توجہ مرکوزکررہی ہے جس سے روزگارکے مواقع پیدا ہوں گے اورغربت کاخاتمہ ہوگا۔

جمعیت علمائے اسلام(ف) کے نام نہاد آزادی مارچ پر تبصرہ کرتے ہوئے فوادچودھری نے کہاکہ مذہب اور مدارس کے بچوں کواستعمال کرنے سے گریزکرناچاہیے۔

انہوں نے کہاکہ احتجاج ہرشہری کاحق ہے تاہم اس سے امن وامان کی صورتحال متاثر نہیں ہونی چاہیے۔

وفاقی وزیرنے کہاکہ جمعیت علمائے اسلام (ف) سے مذاکرات کے لئے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.