Saturday, 20 April 2024, 04:03:48 pm
پی ایس 11لاڑکانہ 2ضمنی انتخاب: جی ڈی اے اُمیدوار معظم علی خان عباسی کامیاب قرار
October 18, 2019

فائل فوٹو

سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس گیارہ لاڑکانہ دو کے ضمنی انتخاب میں گرینڈڈیموکریٹک الائنس کے امیدوارمعظم علی خان عباسی اکتیس ہزارپانچ سوووٹوں کے ساتھ کامیاب قرار پائے ہیں۔

مجموعی طورپرایک سواڑتیس پولنگ سٹیشنوں پرڈالے گئے ووٹوں کے غیرسرکاری اورغیرحتمی نتائج کے مطابق معظم علی خان عباسی نے اکتیس ہزارپانچ سوجبکہ پیپلزپارٹی کے امیدوارجمیل احمدسومرو نے چھبیس ہزاراکیس ووٹ حاصل کئے۔

گرینڈڈیموکریٹک الائنس کے امیدوارمعظم علی خا ن عباسی کوجمعیت علمائے اسلام(ف) اور پاکستان تحریک انصاف کی حمایت حاصل تھی۔

یہ نشست سپریم کورٹ کی جانب سے گرینڈڈیموکریٹک الائنس کے معظم علی خان عباسی کی نااہلی کے بعد خالی ہوئی تھی جنہوں نے کاغذات نامزدگی میں اپنے اثاثے ظاہرنہیں کئے تھے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.