Saturday, 20 April 2024, 09:07:42 am
حکومت نے جمعیت علمائے اسلام(ف)کیساتھ بات چیت کاعمل شروع کیاہے، گورنر پنجاب
October 18, 2019

فائل فوٹو

گورنرپنجاب چودھری محمدسرورنے کہاہے کہ حکومت نے وسیع ترقومی مفاد میں جمعیت علمائے اسلام(ف)کے ساتھ بات چیت کاعمل شروع کیاہے۔

لاہورمیں ڈینگی کی روک تھام سے متعلق آگہی واک کے موقع پرصحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے اس تاثرکومستردکیاکہ مذاکراتی عمل کسی دباؤ کے نتیجے میں شروع کیاگیاہے۔ انہوں نے کہاکہ جمعیت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ مولانافضل الرحمان بھی حکومت کیساتھ اختلافات کے خاتمے کے لئے مذاکرات پرتیارہیں۔

انہوں نے کہاکہ موجودہ حالات میں احتجاجی مظاہروں اوردھرنوں سے مسئلہ کشمیراورقومی مفادات کونقصان پہنچ سکتاہے اس لئے حزب اختلاف کوبخوبی سمجھناچاہیے کہ ملک کشمیرکے نصب العین کو کسی بھی قسم کانقصان پہنچنے کامتحمل نہیں ہوسکتا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.