Tuesday, 13 November 2018, 09:33:51 am
ابو ظہبی ٹیسٹ، آسٹریلیا کو جیت کیلئے 538 رنز کا ہدف
October 18, 2018

ابوظہبی میں دو میچوں کی سیریز کے دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 538 رنز کا ہدف دیا ہے۔

پاکستان نے اپنی دوسری اننگز 400 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

تیسرے دن کے کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے ایک وکٹ کے نقصان پر 47 رنز بنائے۔ پاکستان کو جیت کے لئے آسٹریلیا کی نو وکٹیں جبکہ ٹیسٹ میچ کے دو دن ابھی باقی ہیں۔