Friday, 30 October 2020, 12:19:27 am
سپیکر کا سفارتکاروں پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم بے نقاب کرنے پر زور
September 18, 2020

قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے دنیا بھر میں پاکستانی سفارتکاروں پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی مظالم بے نقاب کریں۔
انہوں نے یہ بات جمعہ کے روز اسلام آباد میں آسٹریا کے لئے پاکستان کے نامزد سفیر آفتاب احمد کھوکھر سے ملاقات میں کہی۔
سپیکر نے پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارتی تعلقات کے قیام اور خصوصاً زراعت اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری مواقع کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔