Friday, 30 October 2020, 01:19:54 am
پی آئی اے کا سعودی عرب میں مختلف شہروں کیلئے بکنگ کاآغاز
September 18, 2020

پی آئی اے نے سعودی عرب میں مختلف شہروں میں بکنگ کا آغاز کر دیا ہے اور سیٹوں کے لئے شدید رش کے باعث28 اضافی ہفتہ وار پروازوں کے لئے اجازت لینے کی غرض سے سعودی حکومت سے رابطہ کیا ہے۔

قومی ائیر لائنز کے ترجمان نے آج کہا کہ اس وقت سعودی عرب میں 23 پروازیں چلائی جارہی ہیں۔
انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ یہ درخواست ایک یا دو دنوں میں منظور کرلی جائے گی کیونکہ پی آئی اے سعودی حکام سے مسلسل رابطے میں ہے۔