Friday, 30 October 2020, 01:03:12 am
پاکستان،ترکمانستان کا مختلف شعبوں میں دوطر فہ تعاون مزید مستحکم کرنے پر زور
September 18, 2020

صدر ڈاکٹر عارف علوی اور ان کے ترکمانستان کے ہم منصب قربان علی بردی محمدوف نے باہمی تعلقات، تاپی گیس پائپ لائن اور ٹی اے پی بجلی کی ترسیلی لائن کے منصوبے پر عملدرآمد پر تبادلہ خیال کیا۔
جمعہ کے روز ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے دونوں برادر ممالک کے درمیان تجارت، معیشت اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
صدر نے تاپی منصوبے کے جلد تکمیل کی ضرورت پر زور دیا جس سے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوںگے۔
چین پاکستان اقتصادی راہداری کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ راہداری سے خطے کے ممالک کے درمیان اور علاقائی روابط کو فروغ ملے گا۔
صدر نے بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر کے معصوم لوگوں کے خلاف بھارتی فورسز مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو اجاگر کیا۔
صدر قربان علی بردی محمدوف نے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کیلئے دونوں ممالک کے درمیان موجودہ ادارہ جاتی طریقہ کار کے آن لائن اجلاسوں کی تجویز دی۔