Friday, 30 October 2020, 12:36:36 am
وزیراعظم نے بلوچستان میں معدنی شعبے کی ترقی کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی ہے،عاصم باجوہ
September 18, 2020

فائل فوٹو۔

اطلاعات و نشریات کے معاون خصوصی عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ ریکوڈک کے معاملے میں عالمی بینک ٹریبونل کی جانب سے حکم امتناعی کے فیصلے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان میں معدنیات کے شعبے کی ترقی کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے ٹویٹر پر ایک پیغام میں کہا کہ پاکستان کے خلاف 6 ارب ڈالر جرمانے پر عالمی بینک کا حکم امتناعی ایک بڑا ریلیف ہے۔
عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ وزیراعظم بہترین ٹیکنالوجی کے استعمال کے بھی خواہاں ہیں جبکہ مقامی سرمایہ کاروں اور انسانی وسائل کو ترقی کے عمل میں شامل کیا جانا چاہئے۔