Friday, 29 March 2024, 02:08:19 pm
وزیراعظم آئندہ جمعے کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے
September 18, 2020

وزیراعظم عمران خان آئندہ جمعے کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے جمعہ کے روز اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیو یارک میں مقامی انتظامیہ کی طرف سے عائد کردہ پابندیوں کی وجہ سے اعلیٰ سطح کی ملاقاتوں کا امکان نہیں۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے پچھترویں اجلاس کی مجموعی بحث منگل کو شروع ہوگی۔ترجمان نے کہا کہ وزیر خارجہ اقوام متحدہ کے پچھترویں یوم تاسیس کے موقع پر جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں آن لائن شرکت کریں گے۔وہ دوسری اعلیٰ سطح کی مصروفیات میں بھی شرکت کریں گے۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان انسانی حقوق کے بارے میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر مچل بیچلیٹ کی طرف سے بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم اور شہریوں کے خلاف پیلٹ گنز کے اندھا دھند استعمال پر ایک بار پھر تشویش ظاہر کرنے کا خیرمقدم کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کی آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے جاری بھارتی مذموم عزائم کی مذمت کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اطلاعات کے مطابق بھارتی حکام نے سولہ لاکھ اسی ہزار غیر کشمیریوں میں ڈومیسائل تقسیم کیے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ بھارتی اقدامات چوتھے جنیوا کنونشن سمیت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اورعالمی قانون کی کھلی خلا ف ورزی ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.