Friday, 30 October 2020, 01:33:49 am
وزیراعلیٰ نے 4وزراء کے قلم دان تبدیل کر دئیے
September 18, 2020

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان نے چار وزراء کے قلمدان تبدیل کر دیئے ہیں۔

جمعہ کے روز پشاور میں جاری ایک نوٹیفکیشن کے مطابق شہرام خان تراکئی کو بنیادی اور ثانوی تعلیم' اکبر ایوب خان کو مقامی حکومت و دیہی ترقی' قلندر خان لودھی کو ریونیو اور انور زیب خان کو زکوٰةو عشر کا قلمدان سونپا گیا ہے۔