Saturday, 20 April 2024, 05:30:44 am
کشمیرکا تنازعہ طاقت کے ذریعےحل نہیں کیاجاسکتا:وزیرخارجہ
September 18, 2020

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ کشمیر کا تنازعہ طاقت کے ذریعے حل نہیں کیا جاسکتا۔

 آج اسلام آباد میں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ سات دہائیوں سے بھارت کی کشمیری عوام کے خلاف طاقت کےاستعمال کی حکمت عملی مکمل طور پر ناکام ہوئی ہے۔

 وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے کالے قوانین اورپابندیوں کے ذریعے کشمیریوں کی آواز دبانے کےلئے طاقت کے استعمال کی کوشش کی اور ایسے مظالم کی کوئی مثال نہیں ملتی جس کاگزشتہ سال 5 اگست کے بعد بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں ارتکاب نہ کیا گیا ہو۔

 انہوں نےواضح کیا کہ بھارت ان مظالم کے ذریعے تنازع کے حل میں کامیاب نہیں ہوسکتا۔

 شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کشمیری عوام پاکستان کے قومی پرچم میں اپنے شہدا کی تدفین کرتے ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ  انہوں نے بھارتی اقدامات کو قبول نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں اپنے خطاب میں کشمیر کا مسئلہ  اٹھائیں گے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.