Friday, 19 April 2024, 06:34:18 am
حریت کانفرنس کی بے گناہ کشمیریوں کی شہادت کے خلاف ہڑتال کی اپیل
September 18, 2020

بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے پانچ بے گناہ کشمیریوں کی شہادت کےخلاف آج احتجاجی ہڑتال کی اپیل کی ہے۔

 سرینگر میں ایک بیان میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران بھارتی فوج کی جانب سے بے گناہ کشمیریوں کو شہید کرنے کو گھناونا جرم قرار دیا اور ان واقعات کی ایک عالمی تحقیقاتی ادارے سے تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا۔

 کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے لوگوں پرزور دیا کہ بھارت کو پرزور اور واضح پیغام پہنچانے کےلئے مساجد کے باہر نماز جمعہ کے بعد احتجاج کریں۔

ادھر Batamaloo کی شہید خاتون کے بیٹے  نے کہا ہے کہ بھارتی فوج نے میری والدہ کو کسی اشتعال کے بغیر شہید کیا۔

 پنتالیس سالہ خاتون کوثر کو گزشتہ روز سرینگر شہر کے علاقے Batamaloo میں بھارتی فوج کی محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا گیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.