Thursday, 22 October 2020, 02:02:12 pm
حریت فورم،آزادی پسند رہنماؤں کی کشمیریوں کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت
September 18, 2020

غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر تسلط جموںوکشمیر میںمیر واعظ عمر فاروق کی زیر قیادت حریت فورم اور دیگر آزادی پسند رہنمائوںنے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں سوپور میں ایک نوجوان کے دوران حراست قتل اور سرینگر میں ایک خاتون اور تین نوجوان کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کی ہے ۔
حریت فورم نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں بھارتی فورسز کی طر ف سے کشمیریوں کے قتل کے واقعات کو افسوسناک قراردیا۔
ادھر بھارتی فوج نے ایک جوڈیشل انکوائری میں اعتراف کیا ہے کہ رواں سال 18جولائی کو شوپیاں میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں قتل ہونے والے تین نوجوان عسکریت پسند نہیں عام شہری تھے۔