Tuesday, 23 April 2024, 11:29:25 am
حکومت خودکارنظام کےذریعےٹیکس نظام میں اصلاحات کاسلسلہ جاری رکھے گی:مشیرخزانہ
September 18, 2020

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت  خود کار نظام کے ذریعے شفافیت لانے کےلئے ٹیکس نظام میں اصلاحات کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

 وہ آج اسلام آباد میں ٹیکس ڈائریکٹری کے اجرا اور ٹیکس دہندگان کی جانچ پڑتال کےلئے قرعہ اندازی کی تقریب سے خطاب کررہےتھے۔

 حفیظ شیخ نے کہا کہ ایف بی آر کےخلاف شکایات اور ٹیکس دہندگان کی سہولت کی خاطر رقوم کی واپسی کے معاملے پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے افسران اور تاجر برادری کے نمائندوں پر مشتمل دو کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ ٹیکس محصولات کا بنیادی مقصد پانی، صحت، تعلیم اور بنیادی ڈھانچے جیسی بہتر بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.