Friday, 30 October 2020, 01:24:02 am
چین کا آبنائے تائیوان میں فوجی مشقوں کا اعلان
September 18, 2020

چین نے تائیوان کے آبنائے میں فوجی مشق کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ امریکہ پر الزام لگایا ہے کہ وہ تائیوان کو چینی مفادات کے خلاف استعمال کررہے ہیں۔

صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع کے ترجمانRen Guoqiang نے کہا ہے کہ خطے کی موجودہ صورتحال کے پش نظر قومی خودمختاری کے تحفظ کے لئے ان مشقوں کا مقصد ضرور ی ہے۔
امریکی اعلیٰ سفارت کارKeith Krach کے حالیہ دورہ کی وجہ سے دونوں ممالک کے مابین الفاظ کی جنگ اور بڑھ گئی ہے۔