Thursday, 22 October 2020, 02:39:41 pm
بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے اقدامات کیے جارہے ہیں،وزیر توانائی
September 18, 2020

توانائی ڈویژن کے وزیر عمر ایوب نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ترقی و خوشحالی کے لئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔
انہوں نے یہ بات بلوچستان کے وزیر اعلیٰ میر جام کمال خان سے جمعہ کے روز اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
ملاقات کے دوران وفاقی او ر صوبائی حکومتوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون پر بات چیت کی گئی۔
عمر ایوب نے کہا صوبے کے عوام صوبے میں وسائل کی دستیابی سے مستفید ہوں گے۔
پٹرولیم کے بار ے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم بابر بھی اس موقع پر موجو تھے۔
بلوچستان کے وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر کہا کہ صوبائی حکومت نے قدرتی وسائل کی ترقی کیلئے جامع حکمت عملی تیار کی ہے۔
انہوں نے صوبے میں توانائی کے منصوبوں پر کام تیز کرنے پر اتفاق کیا۔