Friday, 30 October 2020, 12:47:35 am
عالمی ادارہ صحت نے یورپ کو کورونا وائرس کے مریضوں میں خطرناک حد تک اضافہ سے خبردارکیا
September 18, 2020

عالمی ادارہ صحت نے یورپ کو کورونا وائرس کے مریضوں میں خطرناک حد تک اضافہ سے خبردار کیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے ریجنل ڈائریکٹرHans Klugeنے ایک بیا ن میں کہا کہ گزشتہ دو ہفتوں میں نصف سے زیادہ یورپی رکن ممالک میں کورونا وائرس کے نئے مریضوں کی تعداد دگنی ہو گئی ہے جو ہمارے سامنے ایک سنگین صورتحال کی نشاندہی کر رہی ہے۔
وائرس سے دنیا بھر میں پہلے ہی تقریباً تین کروڑ افراد متاثر ہیں اور اب تک نو لاکھ بیالیس ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔