Friday, 30 October 2020, 12:48:00 am
عالمی ادارہ خوراک کا امیر ممالک پر غذائی عدم تحفظ کے شکار نادار لوگوں کی مدد پر زور
September 18, 2020

اقوام متحدہ نے امیر ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ غذائی عدم تحفظ کا شکار دنیا بھر کے غریب لوگوں کی مدد کریں۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایک ورچوئل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عالمی ادارہ خوراک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر David Beasley نے کہا وباء سے اس وقت ایک کروڑ 70 لاکھ لوگ غذائی عدم تحفظ کا شکار ہیں۔
امیر اور غریب کے درمیان تقابلی جائزہ لیتے ہوئے Beasley نے کہا کہ دنیا بھر میں دو ہزار سے زائد ارب پتی ہیں جن کے پاس آٹھ کھرب امریکی ڈالرز مالیت کے اثاثے ہیں جبکہ ہمیں ایک سال کے لئے تین کروڑ لوگوں کو کھلانے کے لئے چار ارب ڈالرز کی ضرورت ہے جو عالمی ادارہ خوراک کی مدد کے بغیر موت کے منہ میں جا سکتے ہیں