Friday, 19 April 2024, 04:30:24 pm
طالبان کا امریکہ کے ساتھ امن مذاکرات پھر شروع کرنے پررضامندگی کااظہار
September 18, 2019

طالبان نے افغانستان میں امن واستحکام کی بحالی کے لئے امریکہ کے ساتھ امن مذاکرات پھر شروع کرنے پررضامندگی کااظہارکیاہے اور کہاہے کہ مستقبل میں مذاکرات کے لئے ان کے دروازے کھلے ہیں۔بی بی سی سے ایک خصوصی انٹرویو میں طالبان کے اعلیٰ مذاکرات کارشیرمحمدعباس ستانکزئی نے اصرار کیاکہ افغانستان میں امن کے لئے مذاکرات ہی واحد راستہ ہیں۔انہوں نے صدرڈونلڈٹرمپ پرزوردیاکہ وہ افغانستان میںامن کی بحالی کے لئے دوبارہ مذاکرات کے لئے آگے آئیں۔انہوں نے کہاکہ امریکہ نے ہزاروں طالبان مارے ہیں تاہم اس وقت اگر امریکہ کاایک فوجی ہلاک ہوگیا ہے تو اس کامطلب یہ نہیں کہ اسے اس طرح ردعمل دکھاناچاہیے کیونکہ دونوں فریقوں کی طرف سے کوئی جنگ بندی نہیں ہے۔انہوں نے اقوام متحدہ کے اعدادوشمار کے حوالے سے غیرملکی افواج پرالزام عائد کیا کہ 2019ء کی پہلی ششماہی میں دہشت گردوں کے مقابلے میں افغان اورامریکی افواج نے زیادہ شہریوں کو ہلاک کیا۔طالبان رہنماستانکزئی کایہ بیان صدرٹرمپ کی طرف سے مذاکرات ختم کرنے کے بعد سامنے آیا۔(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.