Friday, 18 October 2019, 10:55:11 am
پاکستان کا بھارتی وزیراعظم کو فضائی حدود استعمال کی اجازت دینے سے انکار
September 18, 2019

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے تناظر میں بھارتی وزیراعظم کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا ہے۔یہ بات وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک ویڈیو پیغام میں بتائی۔انہوں نے کہاکہ بھارت نے پاکستان سے وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ جرمنی کیلئے اس ماہ کی بیس اور اٹھائیس تاریخ کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت طلب کی تھی۔انہوں نے کہاکہ ہم نے بھارتی ہائی کمشنر کو اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔