Friday, 18 October 2019, 10:53:55 am
مسلم امہ اتحاد،صدر کی مہاتیر محمد کی ملائیشیا،ترکی اور پاکستان کے اشتراک عمل کی تجویز کی توثیق
September 18, 2019

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے اُمتِ مسلمہ کو متحد کرنے کیلئے ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمدکی ملائیشیا ، ترکی اور پاکستان کے اشتراک عمل کی تجویز کی توثیق کی ہے۔ اسلام آباد میں خبر رساں ادارے انادولو کو ایک خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملائیشیا کے وزیر اعظم کی تجویز بہت اہم ہے اور تین بڑے مسلمان ملکوں کے اشتراک عمل سے اُمتِ مسلمہ کو مدد ملے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ترکی اپنی سرحد کے قریب شام میںاہم کردار ادا کر رہا ہے اور امن کے حصول کی کوشش کر رہا ہے اور قیام امن کی صورت میں مشرق وسطیٰ اور افغانستان میں بڑے پیمانے پر تعمیر نو ہوگی۔انہوں نے تنازعہ کشمیر پرحمایت کرنے پر ترک حکومت اور عوام کا شکریہ بھی ادا کیا۔