Friday, 19 April 2024, 12:58:41 pm
مودی حکومت نےیشونت سنہا، ائرمارشل ریٹائرڈکپل کاک کوسرینگر داخل ہونے سےروک دیا
September 18, 2019

نئی دہلی میں نریندر ا مودی کی زیر قیادت انتہا پسند حکومت بھارتی عوام کو مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرنے اوروہاں کی ابتر صورتحال بارے تازہ ترین صورتحال جاننے کی اجازت نہیں دے رہی۔

 بھارتی حکومت نے بی جے پی کے سابق رہنما  یشونت سنہا، ائر مارشل ریٹائرڈ کپل کاک اور سماجی کارکن Sushoba Bhave کو سرینگر میں داخل ہونے سے روک دیا اور انہیں نئی دہلی واپس بھجوا دیا۔

 اس سے پہلے مودی حکومت گزشتہ ماہ کی چوبیس تاریخ کو حزب اختلاف کی جماعتوں کے وفد کو بھی سرینگر کے ہوائی اڈے سے واپس بھیج دیا تھا۔ اس وفد کی قیادت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کررہے تھے جس میں غلام نبی آزاد، ڈی راجہ، شردیادیو، منوج جھا اور مجید میمن شامل تھے۔

اُدھر مقبوضہ کشمیر میں سخت پابندیوں اور فوج کی بھاری نفری کی موجودگی کے باعث آج مسلسل 45 ویں روز بھی معمولات زندگی مکمل طورپر مفلوج ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.