Friday, 18 October 2019, 12:02:32 pm
قصور واقعے میں نااہلی کے ذمہ دار پولیس افسران کا احتساب کیا جائیگا،وزیراعظم
September 18, 2019

وزیراعظم عمران خان نے آج اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں کہا ہے کہ قصور واقعے میں نااہلی کے ذمہ دار پولیس افسران کا احتساب کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ سب کا احتساب ہوگا اور عوام کے مفاد میں کام نہ کرنے والوں کو کٹہرے میں لایا جائیگا۔انہوں نے کہاکہ ضلعی پولیس افسر قصور ڈی ایس پی اور علاقے کے تھانے دار کو معطل کردیا گیا ہے۔