Friday, 18 October 2019, 10:54:50 am
قومی جونیئر سکواش چمپئن شپ آج سے شروع
September 19, 2019

سترہ اور انیس سال سے کم عمر لڑکوں اور انیس سال سے کم عمر لڑکیوں کی قومی جونیئر سکواش چمپئن شپس آج (جمعرات) مصحف سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہورہی ہیں۔پانچ روزہ مقابلوں میں ہر عمر کے گروپ میں 32کھلاڑی حصہ لیں گے، ہر گروپ کے لئے انعامی رقم ایک لاکھ روپے ہے۔پاکستان سکواش فیڈریشن کے ترجمان نے کہاکہ ٹورنامنٹ کی انتظامیہ کو مختلف عمر کی کیٹگریز کے مقابلوں کے لئے ملک بھرسے بے شمارانٹریزموصول ہوئی ہیں۔(این این آر، وہاج بشیر)