Friday, 29 March 2024, 08:36:44 pm
حکومت آبادی کےپھیلاو پر قابو پانے کےلئے پرعزم ہے:صدرمملکت
September 18, 2019

 صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ حکومت آبادی کے پھیلاو پر قابو پانے کےلئے پرعزم ہے اور اس سلسلے میں معاشرے کے تمام طبقات کو متحرک کیا جائے گا۔

 آج اسلام آباد میں اقوام متحدہ کی آبادی فنڈ کی کنٹری ڈائریکٹر  لینا محمود موسیٰ سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اسلامی نظریاتی کونسل کوبھی ہدایت کی گئی ہے  کہ وہ اہم سماجی مسائل جن میں خواتین کا وارثت میں حق، غذائیت کی کمی اور بڑھتی ہوئی آبادی کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کےلئے منبر کا استعمال کیا جائے۔

 اس بات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہ پاکستان اور اقوام متحدہ کا آبادی فنڈ، آٹھ ملکی پروگراموں پرکامیابی سے عمل پیرا ہیں، انہوں نےا مید ظاہر کی کہ حالیہ کنٹری پروگرام 22-2018 بہتر خاندانی منصوبہ بندی ، خواتین کو با اختیار بنانے ،صحت کی بہتر نگہداشت اور نوجوانوں پر سرمایہ کاری میں مدد گار ثابت ہوگا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.