Thursday, 28 March 2024, 08:27:55 pm
اس مہینے کے آخرتک تیل کی پیداوارمکمل طورپربحال کردی جائے گی:سعودی عرب
September 18, 2019

سعودی عرب نے کہاہے کہ وہ اس مہینے کے آخرتک تیل کی پیداوارمکمل طورپربحال کردے گا۔جدہ میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے توانائی کے وزیرشہزادہ عبدالعزیزبن سلمان نے کہاکہ سعودی عرب تیل کی اتنی فراہمی بحال کرے گا جوہفتے کے اختتام پرحملوں سے پہلے تھی۔انہوں نے کہاکہ ستمبراوراکتوبرکے دوران تیل کی اوسط پیداواراٹھانوے لاکھ نوے ہزار بیرل یومیہ ہوجائے گی۔شہزادہ عبدالعزیزنے کہاکہ سعودی عرب کوابھی تک معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ حملے کس نے اورکیوں کئے ۔ انہوں نے کہاکہ سعودی عرب عالمی منڈیوں میں تیل کی محفوظ فراہمی میں اپنا کرداراداکرتارہے گا۔ادھر سعودی وزارت خارجہ کاکہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں حملوں میں ایرانی ہتھیاروں کے استعمال کا اشارہ ملاہے جس کے بارے میں ابتدائی طورپرحکام نے ڈرونزکے ملوث ہونے کاکہا۔(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.