Friday, 18 October 2019, 11:54:00 am
ای سی سی کا گندم کی برآمد پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ
September 18, 2019

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے موسم سرما میں گندم کے آٹے کے وافر مقدار یقینی بنانے کیلئے اس کی برآمد پر پابندی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

یہ فیصلہ بدھ کے روز اسلام آباد میں مشیر خزانہ ' ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کی صدارت میں کمیٹی کے اجلاس میں کیاگیا۔

کمیٹی نے نوجوانوں کو تجارت کیلئے قرضے کی وزیراعظم کی سکیم پرعملدرآمد کے اداروں کیلئے ڈیڑھ ارب روپے سے زائد کے رعایتی چارجز کی ادائیگی اور کابینہ ڈویژن سے منصوبہ بندی ' ترقی اور اصلاحات ڈویژن کیلئے تکنیکی ضمنی گرانٹ کی مد میں دو ارب روپے کا فنڈ منتقل کرنے کی الگ الگ تجاویز کی بھی منظوری دی ۔

ادھر نجکاری کے بارے میں کابینہ کی کمیٹی نے سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن ' اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی اور لاہور الیکٹرک کے حصص کو نجکاری پروگرام موجودہ فہرست میں شامل کرنے کی منظوری دی ہے ۔

یہ فیصلے آج اسلام آباد میں کمیٹی کے اجلاس میں کئے گئے جس کی صدارت خزانے اور ریونیو کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر عبدالحفیظ شیخ نے کی ۔