Tuesday, 23 April 2024, 12:11:30 pm
آسٹریلوی کرکٹ کے نمائندوں کاپاکستان کے متوقع دورے سے پہلے سیکیورٹی صورتحال کاجائزہ
September 18, 2019

آسٹریلوی کرکٹ کے نمائندوں نے اپنی ٹیم کے پاکستان کے متوقع دورے سے پہلے اسلام آباد میں ایک بریفنگ میں سیکیورٹی کی صورتحال کاجائزہ لیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹوافسر اورڈائریکٹربھی وزارت داخلہ میں آسٹریلوی وفد کے ہمراہ تھے۔سیکرٹری داخلہ میجرریٹائرڈاعظم سلیمان خان نے وفد کوپاکستان کی داخلی سلامتی کی مجموعی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی۔آسٹریلوی کرکٹ کادوہزاربیس اوراکیس میں دورہ پاکستان متوقع ہے۔وفد نے بریفنگ پراطمینان کااظہار کیااورامیدظاہرکی کہ پاکستان میں عالمی کرکٹ مکمل طورپر واپس آجائے گی۔(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.