Friday, 29 March 2024, 05:46:00 am
جاپان کا امریکہ اورچین کےدرمیان بڑھتی تجارتی جنگ کےفوری حل پرزور
September 18, 2018

جاپان نے امریکہ اور چین کے درمیان بڑھتی ہوئی تجارتی جنگ کے فوری حل پرزور دیا ہے کیونکہ اس سے عالمی معیشت متاثر ہوسکتی ہے۔

 ٹوکیو میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے جاپان کے وزیر اقتصادیات Toshimitsu Motegi نے کہا کہ محصولات سے متعلق ادلے کا بدلہ جیسے اقدام کسی ملک کے مفاد میں نہیں۔ انہوں نے امریکہ اور چین پر زور دیا کہ وہ ایک دوسرے پرجوابی محصولات لگانے کے بجائے مذاکرات کے ذریعے مسئلہ حل کریں۔

 ادھرمنگل کو شروع ہونے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شینزوایبے اور ٹرمپ کے درمیان سربراہ ملاقات طے ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.