Friday, 29 March 2024, 10:09:47 am
مقبوضہ کشمیر میں مشترکہ حریت قیادت کی نام نہاد بلدیاتی انتخابات کے مکمل بائیکاٹ کی اپیل
September 18, 2018

مقبوضہ کشمیرمیں مشترکہ حریت قیادت نے کشمیری عوام سے مقبوضہ علاقے میں آئندہ بلدیاتی انتخابات کا مکمل بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی ہے ۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور محمدیاسین ملک پر مشتمل حریت قیادت نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں بھارت کی طرف سے رچائے جانیوالے انتخابی ڈھونگ کو عالمی برادری کو گمراہ کرنے کیلئے ایک سیاسی ہتھکنڈہ قراردیا۔ مشترکہ حریت قیادت نے کہاکہ نام نہاد انتخابات کشمیریوں کے بین الاقومی طورپر تسلیم شدہ حق خودارادیت کا متبادل نہیں ہو سکتا۔

سیدعلی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے کہاکہ کشمیری عوام اپنے ناقابل تنسیخ حق ، حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد میں مصروف ہیں جس کیلئے انہوں نے ساڑھے چھ لاکھ سے زائد جانوں کے نذرانہ کے علاوہ اربوں روپے مالیت کی جائیداد وں کی قربانی دی ہے ۔

ادھر بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ہفتہ کے روز قاضی گنڈ میں ایک شہری رئوف احمد گنائی کے قتل کے خلاف ضلع اسلام آباد میں آج مسلسل چوتھے دن بھی مکمل ہڑتال کی گئی ۔ تمام دکانیں اور تجارتی مراکز بند رہے جبکہ سڑکوں پر ٹریفک معطل رہی ۔

پیرامیڈیکل کے طلباء نے جمعرات کو سرینگر جموں شاہراہ پر گرفتار کئے جانے والے اپنے ساتھی محمد اقبال راتھرکی رہائی کے لیے آج سرینگر میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اقبال کو اپنے علیل والد کی عیادت کیلئے جموں جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔

بھارتی پولیس نے اسلام آباد قصبے میں دوران شب چھاپوں میں تحریک حریت جموں وکشمیر کے رہنما عاشق حسین نارچورسمیت متعدد افراد کو گرفتار کرلیا۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.