Thursday, 19 September 2019, 05:59:08 am
سماجی ترقی کے مختلف جاری اور نئے منصوبوں کیلئے 15ارب 40کروڑ روپے جاری
August 18, 2019

وفاقی حکومت نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام 2019-20ء کے تحت سماجی ترقی کے مختلف جاری اور نئے منصوبوں کیلئے مختص کردہ سات سو ایک ارب روپے میں سے اب تک پندرہ ارب چالیس کروڑ روپے جاری کئے ہیں۔اپنے ترقیاتی پروگرام کے تحت وفاقی وزارتوں کیلئے دس ارب بیس کروڑ جبکہ خصوصی شعبوں کیلئے چار ارب ساٹھ کروڑ روپے جاری کئے ہیں۔ان مختص کردہ رقوم میں حکومت نے اعلیٰ تعلیمی کمیشن کیلئے مختص انتیس ارب روپے میں سے چار ارب چالیس کروڑ روپے جاری کئے ہیں۔