Tuesday, 23 April 2024, 01:14:34 pm
ریڈیو پاکستان نے پی ٹی آئی حکومت کا آج ایک سال مکمل پر طویل دورانیے کی خصوصی نشریات ترتیب دیں
August 18, 2019

ریڈیو پاکستان نے تحریک انصاف کی حکومت کا پہلا ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر طویل دورانیے کی خصوصی نشریات ترتیب دی ہیں۔

خصوصی نشریات ملک بھر میں ریڈیو پاکستان کے اٹھاون چینلز سے صبح سات بجے شروع ہوئیں اور رات بارہ بجے تک جاری رہیں گی۔

تحریک انصاف کی حکومت کی ایک سال کی کارکردگی کو اجاگر کرنے کیلئے صدر اور وزیراعظم کے پیغامات، مختلف وزراء اور تحریک انصاف کے رہنمائوں کے تاثرات نشر کئے جائیںگے۔

اس کے علاوہ ملک کی ترقی کیلئے حکومت کے گیارہ نکاتی ایجنڈے سے متعلق مختلف پروگرام اور خصوصی پروموز بھی طویل دورانیے کی نشریات کا حصہ ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.