Thursday, 25 April 2024, 07:09:20 pm
کشمیر کی صورتحال پر سلامتی کونسل کے اجلاس کا خیر مقدم کرتے ہیں: ترکی
August 18, 2019

فائل فوٹو

ترکی نے اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ وہ سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق تنازعہ جموں کشمیر کے حل میں مزید فعال کردار ادا کرے۔

ترکی کی وزارت خارجہ کے ایک بیان میں جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بھارت حکومت کے فیصلے کے بعد مقبوضہ علاقے میں پیدا ہونے والی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مشاورتی اجلاس کا خیر مقدم کیا۔

بیان میں فریقین سے ضبط وتحمل اور یکطرفہ اقدامات سے گریز پر زور دیا گیا جن سے دونوں ملکوں کے درمیان موجودہ کشیدہ صورتحال مزید بگڑ سکتی ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.