Saturday, 20 April 2024, 04:14:26 pm
تحریک انصاف کی حکومت نوجوانوں کیلئے روزگارکے مواقع پیدا کرے گی:سرور
August 18, 2018

File Photo

پنجاب کے نامزدگورنرمحمدسرور نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ملک میں بیروزگاری کم کرنے کیلئے نوجوانوں کیلئے روزگارکے مواقع پیدا کرے گی۔

ریڈیو پاکستان کے خبروں اورحالات حاضرہ کے چینل کے ایک پروگرام میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت لوٹی ہوئی رقم واپس لاکر ملک کی بہتری کیلئے استعمال کریگی۔چوہدری محمدسرور نے کہاکہ غربت کاخاتمہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمرا ن خان کی ترجیح ہے اور وہ اس پرسمجھوتہ نہیں کریں گے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.