پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل دن گیارہ بجے ہوگا جس میں قائدایوان کا انتخاب کیاجائے گا۔ وزیراعلی کے انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی آج شام پانچ بجے تک اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائے جاسکتے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف نے سردارعثمان بزدار کوجبکہ پاکستان مسلم لیگ نون نے حمزہ شہباز کو پنجاب کے وزیراعلیٰ کے عہدے کیلئے نامزد کیاہے۔