Friday, 19 April 2024, 08:25:56 pm
عمران خان نے سردارعثمان بزدار کو پنجاب کے وزیراعلیٰ کے عہدے کیلئے نامزد کردیا
August 18, 2018

پنجاب کے وزیراعلیٰ کے عہدے کیلئے سردارعثمان بزدارکی نامزدگی کے فیصلے کااعلان کرتے ہوئے منتخب وزیراعظم عمران خان نے ایک ویڈیو بیان میں کہاہے کہ سردارعثمان کی نامزدگی کا مقصد پسماندہ علاقوں کو صوبے کے ترقی یافتہ حصوں کے برابر لاناہے۔

انہوں نے کہاکہ سردارعثمان کے علاقے کے لوگ ابھی تک بجلی ،صحت اورتعلیم جیسی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں۔منتخب وزیراعظم نے کہاکہ سردارعثمان بزدار واحد رکن صوبائی اسمبلی ہیں جن کے اپنے گھر میں بجلی نہیں ہے۔عمران خان نے کہاکہ غریب کامعیار زندگی بلند کرناہمارا مشن ہے۔سردارعثمان بزدارحلقہ پی پی286 تونسہ شریف سے پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.