Wednesday, 12 August 2020, 09:01:56 am
چین پاکستان فائبر آپٹک پراجیکٹ پر کام کا آغاز
July 18, 2020

پاکستان اور چین کے درمیان ڈیجیٹل رابطے کے بڑے منصوبے چین پاکستان فائیبر آپٹک پروجیکٹ پر کام کا آغاز ہو گیا ہے اور پہلی بار دونوں ممالک کے درمیان فائیبر آپٹک کیبل فعال ہو گئی ہے۔
چینی ذرائع ابلاغ کے ادارے چائنہ اکنامک نیٹ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اس منصوبے کو ڈیجیٹل رابطے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے اور یہ چین پاکستان کے درمیان انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تبادلے کیلئے بھی اہم ہے۔
چین کی ڈیجیٹل رابطے کی ٹیکنالوجی اب فائیبر آپٹکس کے ذریعے پاکستان کو منتقل کی جا سکتی ہے۔
منصوبے میں راولپنڈی سے خنجراب اور آخر میں چین کے ساتھ ملانے والی850 کلو میٹر زیر زمین اورفضا میں آپٹکل فائیبر کیبل بچھانا شامل ہے۔