Wednesday, 12 August 2020, 08:01:46 am
بجٹ میں شعبہ صحت کیلئے ریکارڈ رقم مختص کی گئی ہے،وزیر منصوبہ بندی
July 18, 2020

منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کراچی کی مکمل حمایت کرے گی اور بجٹ میں صحت کے شعبے کے لئے ریکارڈ رقم مختص کی گئی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز کراچی میں میئر وسیم اختر کے ہمراہ عباسی شہید ہسپتال میں قائم کووڈ انفکشن Disease اینڈ ریسرچ سینٹر کے دورہ کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ انفیکشن Disease اینڈ ریسرچ سینٹر کے علاوہ جدید لیبارٹری بھی قائم کی جانی چاہئے۔
اسد عمر نے کہا کہ وہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے عباسی شہید ہسپتال سمیت صحت کے مراکز کے مالی مسائل حل کرنے کیلئے بات کریں گے۔