Tuesday, 23 April 2024, 07:59:54 pm
تجزیہ کاروں نے کلبھوشن یادیو کیس میں عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کو پاکستان کی سفارتی فتح قرار دیا
July 18, 2019

ممتاز تجزیہ کاروں نے کلبھوشن یادیو کیس میں عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کو پاکستان کی سفارتی فتح قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ فیصلے سے بھارت کا حقیقی چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگیاہے۔

ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ماہر عالمی امور ڈاکٹر ہما بقائی نے کہا کہ یادیو مقدمے میں عالمی عدالت انصاف کے فیصلے نے پاکستان میں بھارتی ریاستی دہشتگردی کے پاکستانی موقف پر مہر تصدیق ثبت کردی ہے۔پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے دفاعی تجزیہ کار ریٹائرڈ بریگیڈئر محمود شاہ نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کو عالمی برادری کے سامنے کامیابی سے بے نقاب کیاہے۔دفاعی تجزیہ کارعبداللہ گل نے ریڈیوپاکستان کوبتایا کہ بھارت کوعالمی عدالت انصاف کے سامنے شکست کاسامناکرناپڑا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.