Wednesday, 24 April 2024, 05:25:55 pm
پی اے آر سی اور چین کی اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز کے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
June 18, 2022

پاکستان کی زرعی تحقیق کی کونسل اور چین کی YUNNAN اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز نے مفاہمت کی ایک یاد داشت پر دستخط کئے ہیں جس کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان زرعی شعبے میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔

چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق اور YUNNAN اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز کے صدر ڈاکٹر JIHUA WONG نے ایک آن لائن تقریب میں یادداشت پر دستخط کئے۔معاہدے کے تحت جدید طریقوں سے پودوں کی حفاظت کیلئے پاکستان کی زرعی تحقیق کونسل میں YUNNAN اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز کے تعاون سے مشترکہ سب لیبارٹری قائم کی جائے گی۔دونوں ملک فصلوں کی بیماریوں پر تحقیق، صلاحیتوں کے حصول اور سائنسی اور ٹیکنالوجی کی تربیت کیلئے تعاون مستحکم کرنے پر بھی کام کریں گے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.